ابنا: دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کي فوج نے دمشق کے جنوبي مضافات ميں ايک آپريشن ميں ايک سو دس دہشتگردوں کو ہلاک کيا ہے -اسي کے ساتھ دمشق کے شمال مغرب ميں واقع برزہ نامي علاقے ميں بھي فوج نے مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپريشن شروع کرديا ہے - اس رپورٹ کے مطابق فوجيوں نے برزہ، القابون اور الحجرالاسود نامي علاقوں ميں بھي دہشتگردوں کے خلاف آپريشن ميں نماياں کاميابي حاصل کي ہے - شام کي فوج نے دمشق کے مضافات ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کے خلاف گزشتہ ہفتے سے آپريشن شروع کيا ہے اور بہت سے علاقوں کو ان کے تسلط سے آزاد کراليا ہے - شام کے فوجيوں نے دمشق کے جنوبي مضافات ميں اسلحے اور گولے بارود سے بھرے دہشتگردوں کے ايک ٹرک کو روک کر اس پر قبضہ کرليا -اس ٹرک سے اسرائيلي لاؤ ميزائل، ہيوي مشين گن کي گولياں ، رات ميں ديکھنے والي دوربينيں اور دواخانوں سے چرائي گئي دوائيں برآمد ہوئي ہيں -شام ميں مارچ دو ہزار گيارہ سے مختلف ملکوں کے دہشتگرد دمشق حکومت کے خلاف جنگ ميں مصروف ہيں جنہيں امريکا، برطانيہ، فرانس، اسرائيل، ترکي ، سعودي عرب اور قطر کي ہمہ گير مالي اور اسلحہ جاتي حمايت حاصل ہے -امريکا شام ميں بشار اسد کي حکومت کو جو اسرائيل مخالف مزاحمت کي ايک اہم کڑي ہے ، ختم کرکے اپني پٹھو حکومت لانا چاہتا ہے تاکہ غاصب صہیوني ریاست محفوظ ہوجائے......../169
25 جون 2013 - 19:30
News ID: 434015
شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات ميں فوج کے آپريشن ميں سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں -